اڑھائی سالوں میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی تفصیل سامنے آگئی
گذشتہ اڑھائی سالوں میں غیر ملکی قرضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، رواں سال میں دسمبر تک ترسیلات زر 3ارب ڈالرز کے قریب ہوں گے: گورنر سٹیٹ بینک

کراچی (کھوج نیوز) اڑھائی سالوں میں غیر ملکی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد شہری اور حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بلند شرح سود سمیت دیگر مسائل حل ہوگئے ہیں، اب امپورٹس پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے، جاری کھاتوں کی صورتحال مستحکم ہے، دسمبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر کے قریب ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کم از کم 35 ارب ڈالر ترسیلات آئیں گی۔ جمیل احمد نے کہا کہ مئی 2023 میں خوراک کی قیمت بڑھنے کی شرح 47 فیصد ہو گئی تھی، اپریل تا جون 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے، ملکی ایکسپورٹس ہماری توقعات سے کم ہیں، کاروباری طبقہ ایکسپورٹس کے لیے زیادہ کام کرے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2024 میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 2.2 ارب ڈالر باہر لے جانے دیا، ایس ایم ای کاروبار کے لیے رقم فراہمی کی سہولت دے رہے ہیں، اب چھوٹے کاروباری افراد بغیر کولیٹرل ایک کروڑ روپے قرض لے سکیں گے، چھوٹے کاروباری قرض پر نقصان کا 20 فیصد حکومت دے گی۔ جمیل احمد نے کہا کہ چھوٹے کاروباری قرض پر نقصان کا 20 فیصد حکومت دے گی جبکہ ایکسپورٹ پر مبنی چھوٹے کاروبار کو قرض کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، قلیل عرصے کے لیے 8 ارب ڈالرز کا پورا قرض واپس کر دیا، ایکسٹرنل اکانٹس کو کنٹرول کر لیا جائے تو ترقی ہوگی۔