پاکستان

عمران خان نے بنی گالہ کی پیشکش کیوں رد کی؟ بڑا راز فاش ہوگیا

عمران خان کو بنی گالہ پیشکش کے بدلے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانا تھا کہ میں اپنی مرضی سے بنی گالہ شفٹ ہو رہا ہے میری کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اس آفر کو سابق وزیراعظم نے رد کر دیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بنی گالہ کی پیشکش کو کیوں رد کیا؟ اس حوالے سے بڑا راز فاش ہوگیا ہے جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو بنی گالہ کی مشروط پیشکش ہوئی تھی جس میں شرط رکھی گئی تھی کہ وہ ایک ویڈیو بیان دیں جس میں کہیں کہ وہ اپنی مرضی سے اور اپنی منشا سے اڈیالہ جیل سے بنی گالہ شفٹ ہونا چاہتے ہیں لیکن سابق وزیراعظم نے ویڈیو بیان دینے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کے بعد مذاکرات معطل ہو گئے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف 26نومبر والے احتجاج کے دوران پاور میں تھے اور اس وقت حکومت ان کی بات بھی ماننے کو تیار تھی اور ان سے بات بھی کرنا چاہتی تھی لیکن عمران خان کی جانب سے 3شرائط رکھی گئی تھیں جو بہت ہی سخت تھیں لیکن ان شرائط پر بات کے لئے تیاری بھی ہو گئی تھی اور عمران خان کو آفر دی گئی تھی کہ وہ اس کے بدلے میں 3ماہ کے لئے خاموشی اختیار کر لیں لیکن بانی پی ٹی آئی کے لئے خاموش ہونا نا ممکن ہے کیونکہ عمران خان کا جو بیانیہ ہے ان کے بولنے سے ان کے فالورز بڑھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button