پاکستان

گندم کا کم ریٹ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے’ کسان اتحاد کی پنجاب حکومت کو دھمکی

حکومت پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیاپنجاب حکومت نے گندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ

ملتان (کھوج نیوز) گندم کا کم ریٹ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا’ کسان اتحاد نے حکومت پنجاب کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی جس کے بعد صوبہ پنجاب میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔ ملتان میں کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے ہمراہ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی پاسکو کو ختم کرنے جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی،حکومت کو گندم امپورٹ کرنی پڑیگی۔ چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، وزیراعلی پنجاب سے ہم گندم کا 4 ہزار فی من ریٹ مانگتے ہیں، پنجاب کے علاوہ سارے صوبوں نے 4 ہزار فی من گندم خریدی، حکومت نے گندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو گندم کی آئندہ فصل نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button