پاکستان

سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 9خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور2 خوارج زخمی ہوگئے

شمالی وزیر ستان (کھوج نیوز) سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9خوارج جہنم واصل کر دیا ، یہ آپریشن علاقہ دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا ہے جس میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے اور2 گرفتار ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور2 خوارج زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button