جنرل فیض حمید کے خلاف اصل چارج شیٹ کیا؟ نیا پینڈورا باکس کھل گیا
ملک ریاض سے 2کروڑ مالیت کی زمین پر صرف 24لاکھ روپے کے عوض پارک بنوایا، سکریٹ ڈاکو منٹس 51سیاستدانوں کے ساتھ شیئر کرنا بھی اور ان سے رابطے میں رہنا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیص حمید کے خلاف اصل چارج شیٹ کیا؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد نیا پینڈورا باکس کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف اصل چارج شیٹ چکوال میں انہوں نے اپنی زمین کے سامنے بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض سے 2کروڑ مالیت کی جگہ پر صرف 24لاکھ روپے لے کر پارک بنوایا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف الیکٹرانک ڈیوائس میں سکریٹ ڈاکومنٹس تھے جو انہوں نے 51سیاستدانوں کے ساتھ شیئر کیے تھے اور بعد میں ریٹائر ہونے کے بعد بھی ان سیاستدانوں کے ساتھ رابطے میں رہے تھے۔