پاکستان

کیا شیرافضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کو گیڈر بول دیا؟

مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں،ایسے تو گیڈر کرتے ہیں ،شیر افضل مروت

اسلام آباد (کھوج نیوز )پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل خان مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اووو اووو والا احتجاج پسند نہیں، ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگا تو ان کے لیے لگادوں گا۔

کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے جاپان میں احتجاج سے متعلق ایک واقعہ بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہاں اووو کرکے احتجاج کیا جارہا تھا مگر کام بھی جاری روکا گیا تھا۔وزیراعظم کے بیان کے بعد گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button