وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ،عوام کو بڑے ریلیف
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات صونائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںکابینہ نے 91ایجنڈا پوائنٹس زیر بحث لائے گئے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدرات صونائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںکابینہ نے 91ایجنڈا پوائنٹس زیر بحث لائے گئے۔اس اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ،اس کے علاوہ مو سمیا تی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں کمی کے ازالے کے لئے اقدامات کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعلی نے پنجاب بھر میں تمام وہیکلزکی رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔جس کے تحت تمام وہیکلزکی رجسٹر یشن جلد از جلد مکمل کی جائے گئی۔اجلا س میں موٹر سائیکل حادثات میں کمی کے لیے پنجاب میں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 12ماہ کے بعدموٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لئے ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیر اعلی مریم نوازشریف نے آسان کاروبار سکیم کے لئے مفت اراضی دینے کااعلان بھی کیا۔اس اجلاس میں 3کروڑ روپے تک بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ بھی کیاگیا ۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں ایک لاکھ بزنس سٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کر دیا اور سٹارٹ اپ کے لیے نوجوانوں کو بزنس پلان دینے کی بھی ہدایت دی گئی۔اس اجلاس میں کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے 40ہزار لیپ ٹاپ بڑھانے کی بھی ہدایت کی اور ان نے لیپ ٹاپ کومیٹرٹ پر دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
