پاکستان

پاسکو کی بندش کا معاملہ، ملازمین سڑکوں پر، حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی

پاسکو ایک منافع بخش ادارہ ہے اس کو کسی صورت بند نہیں ہونے دے گے' جمعہ والے دن پورے ملک میں احتجاج ہوگا: صدر پاسکو ایمپلائز یونین بابر علی کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پاسکو کی بندش کے معاملے پر پاسکو ایمپلائز ملازمین نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسکو کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاسکو ایمپلائز نے پورے ملک میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آل پاکستان پاسکو ایمپلائز یونین سی بی اے کا جمع کے روز ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاسکو ایمپلائز یونین کے صدر بابر علی کا کہنا تھا کہ پاسکو ایک منافع بخش ادارہ ہے اس کو کسی صورت بند نہیں ہونے دے گے اور پاسکو کی بندش سے آٹھ ہزار گھروں کے چولے بند ہوجائے گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے ہماری بات نہ سنی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے اور حکومت کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button