بے نظیر نشو ونما پروگرام، کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
ورلڈ فوڈ پروگرام کی انکوائری رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) بے نظیر نشو ونما پروگرام میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جو حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ کتنے کروڑ کا فراڈ تھا؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی انکوائری رپورٹ میں خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں 79 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے صوبے میں پروگرام معطل کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔ رپورٹ میں عملے کی تنخواہوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور بتایا گیا کہ کارکنوں کو تنخواہوں میں کٹوتیوں کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں جبکہ محکمہ نے ادائیگیوں کی پوری قیمت ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشوونما پروگرام دونوں سے وصول کی ہیں۔ بے نظیر نشوونما پروگرام میں 11 گھوسٹ ملازمین کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پروگرام کا انتظام کے پی حکومت سے لے کر این جی اوز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔