پاکستان

ملک بھر میں جرائم کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

یکم ستمبر سے 10 دسمبر 2024ء کے دوران دارالحکومت میں 5,428 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اسی مدت کے دوران 2023 میں 7,907 واقعات پیش آئے تھے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں جرائم کی شرح میں کتنا اضافہ ہو رہاہے؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، یکم ستمبر سے 10 دسمبر 2024ء کے دوران دارالحکومت میں 5,428 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اسی مدت کے دوران 2023 میں 7,907 واقعات پیش آئے تھے۔ اس کمی کی بنیادی وجہ پولیس کی فعال حکمت عملیوں کو قرار دیا گیا ہے، جن میں گشت میں اضافہ، بہتر نگرانی اور جرائم کی روک تھام کے منصوبے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی سفارتکاروں اور معززین کی سیکورٹی جیسے اہم فرائض کو بھاری ذمہ داریوں کے باوجود، آئی سی ٹی پولیس نے دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مثر انداز میں سنبھالا۔ آئی سی ٹی پولیس نے یکم جنوری سے 10 دسمبر 2024 تک 4,000 سے زائد ایونٹس اور احتجاجی مظاہروں کو کامیابی سے سنبھالا۔ ایک مقامی سکیورٹی ماہر نے نوٹ کیا کہ پولیس نے بڑے جرائم سے نمٹنے میں مثر کردار ادا کیا ہے، لیکن کمیونٹی پولیسنگ پر زیادہ توجہ اور نئی ٹیکنالوجی اپنانے سے جرائم پر مزید قابو پایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آئی سی ٹی پولیس نے عوامی تحفظ کو بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نگرانی، کچی آبادیوں کے سروے اور انٹیلی جنس پر مبنی پولیسنگ کے ذریعے ممکنہ خطرات کا تدارک شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button