پاکستان

پیرس کی پروازوں کے اشتہارات، وزیراعظم کا حکم، پی آئی اے کا معافی نامہ

بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا' یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کیلئے معذرت خواہ ہیں: ترجمان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیرس کی پروازوں کے اشتہارات پر وزیراعظم میاں شہباز شریف تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر قومی ایئر لائن پی آئی اے نے معافی مانگ لی ہے جو ایک بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی ایکی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button