پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، ایڈیشنل ججز کیلئے کونسے ججز کی تعیناتی کی گئی؟ نام سامنے آگئے

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو نامزد کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا اس اجلاس میں ایڈیشنل ججز کیلئے کونسے ججز کی تعیناتی کی گئی؟ نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو نامزد کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیشن نے اسلام آباد آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔ ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button