پاکستان

وزیر صحت پنجاب کی امریکن قونصل جنرل سے اہم ملاقات

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے امریکن قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز سے ملاقات ،وزیر صحت پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کو وزیراعلی پنجاب کے صحت پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا

لاہور (کھوج نیوز )وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے امریکن قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں وزیر صحت پنجاب نے یو ایس قونصل جنرل کو وزیراعلی پنجاب کے صحت پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا۔ انھوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، کلینک آن ویلز، فیلڈ اسپتال، بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صحت سے متعلق اقدامات نئی جہتوں سے روشناس ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کو آؤٹ سورس ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ ان نے کہا کہ ماڈل کامیاب ہونے کی صورت میں مزید مراکز صحت آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔ان نے کہا کہ عوام کو مقامی سطح پر جدید نظام صحت کی سہولیات فراہم کرنا پنجاب کا ویژن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button