پاکستان
نواز شریف سے شہباز شریف کی اہم ملاقات، کیا کیا معاملات پر گفتگو ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں ناصرف سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چلنے والے مذاکرات پر تفصیلی غور بھی کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں کن کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ میاں نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ان دونوں کے درمیان ملاقات جاتی امراء میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ناصرف سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا بلکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چلنے والے مذاکرات پر تفصیلی غور بھی کیا گیا ہے۔