پاکستان

پنجاب حکومت کا بڑا اعلان، سرکاری گاڑیوں کے چالان بھی شروع

محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں ڈیڈلائن کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن شروع کریں گی '30 جنوری کے بعد صوبہ بھر میں سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا اعلان سامنے آیا کہ سرکاری گاڑیوں کے چلان بھی ہوا کریں گے اس حوالے سے 30جنوری تک ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں ڈیڈلائن کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن شروع کریں گی اور 30 جنوری کے بعد صوبہ بھر میں سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی جائے گی۔ ڈی جی ماحولیات نے پنجاب کے تمام محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری سے قبل وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں، تمام محکموں کے افسران گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button