وزیراعظم شہباز شریف کا ایف بی آر افسران کیلئے بڑا اعلان، ملازمین کی شامت آگئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کے لئے بڑا اعلان کر دیا جس کے بعد چھوٹے ملازمین کی شامت آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز کے افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا جس میں انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے۔ ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت ٹیکس افسران اپنے سینئرز، ہم پلہ اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے، افسران کی رینکنگ اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں کی جاسکے گی، رینکنگ کے تحت 20 فیصد افسران کو ایک کیٹیگری میں ڈالنا ضروری ہے جب کہ اے کیٹیگری والے افسران کو 5 بنیادی تنخواہیں انعام میں دی جائیں گی۔



