مریم نواز نے کونسے شہر کو مانچسٹر بنا دیا؟ نئی الیکٹرک کاریوں کا آغاز، شہری خوشی سے جھوم اٹھے
فیصل آباد گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ، نئی الیکٹرک کاریں چلائی جانے کے بعد شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بہت سی دعائیں دیں

فیصل آباد(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کونسے شہر کو مانچسٹر بنا دیاہے؟ نئی الیکٹرک کاریوں کا آغاز ، تجاوزات کا خاتمہ، شہر کی تاریخ تبدیل، شہری خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے فیصل آباد گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں ناصرف تجاوزات کا خاتمہ کیا بلکہ بازاروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ بازاروں کو کھلا کرنے کے بعد بازاروں میں الیکٹرک کاریں بھی چلا دی ہیں جو بزرگوں ، بچوں اور خواتین کو بازار میں شاپنگ کے لئے فری سروس فراہم کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت گھنٹہ گھر کے بازاروں کو کھلا کیا ہے اور بازاروں میں داخلی راستوں پر گیٹ بھی لگائے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت بازاروں میں الیکٹرک کاریں بھی چلائی گئی ہیں جو خریداروں کو بازاروں تک پہنچائیں گی اور بازاروں میں رہائش پذیر افراد سمیت معذور افراد کو سہولت مہیا کر رہے ہیں’ پارکنگ پلازہ اور میونسپل لائبریری میں پارکنگ ہوگی۔ تمام دکانوں پر ایک سے بورڈز لگیں گے جو تاجروں نے از خود کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہوش میں پہلی بار ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے کہ بازار اتنے کھلے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لئے چلائی جانے والی الیکٹرک کار سے بازار میں آنے جانے کیلئے بہت آسانی ہو رہی ہے۔