بچوں اور بچیوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور انقلابی قدم
وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف لندن یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ

لاہور (کھوج نیوز)وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سنئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ مریم اورنگز یب ک نے وزیرا اعلی پنجاب کی طر ف سے یونیورسٹی آف لندن کو کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی دعوت دی ۔اس پیشکش پر لندن یونیورسٹی نے لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سنئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ وزیراعلی مریم نواز ذہین بچوں اور بچیوں کے لیے 30ہزار کی بجائے 50 ہزار وظائف دے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا شفاف نظام کے ذریعے دئیے جانے والے وظائف میں سے 60فیصد بچیوں کے لیے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز تعلیم کے پورے نظام کو جدید اور بہتر بنا رہی ہیں، جس میں نصاب، اساتذہ کی ٹریننگ اور عمارتوں کی بہتری شامل ہے ۔
یاد رہے کہ لندن یونیورسٹی برطانیہ کے علاوہ 199 ممالک میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔