پاکستان

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا لاہور میوزیم کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا اور عجائب گھر کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کی ہدایت بھی کی

لاہور(کھوج نیوز )وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔سیکرٹری سیاحت نے لاہورمیوزیم کی تاریخی اہمیت کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ بھی دی۔مریم اورنگزیب نے آرٹ گیلریز،سیکیورٹی آفس،ٹکٹ گھر کیفے ٹیریااور مختلف حصوں کاجائزہ بھی لیا اور حکام کو اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت بھی دیں ۔ صوبائی وزیر نے میوزیم کی عمارت میں نمی اور درجہ حررات کا خیال رکھا جائے، تا کے کسی نایاب چیز کو نقصان نہ پہنچے۔ اس کے علاوہ مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں131 سال قدیم عجائب گھر کو بین الاقوامی معیار کا میوزیم بنانے کی ہدایت کی ۔اس پر قدیم ورثہ اور عمارتوں کے تحفظ کے عالمی ادارے یونیسکو کا پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق کا اظہار کیا اور اس کے لیے ورکنگ پلان بھی تیار کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button