پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے دورہ چین کے ثمرات شروع،چین کتنے نئے پراجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے ؟

چین کا اے آئی فورس ٹیک کمپنی کاپنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگانے پر بھی غور،یہ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی

لاہور (کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان وی نے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کے لئے اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔اس ملاقات میں چین کا اے آئی فورس ٹیک کمپنی کاپنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کے لیے پلانٹ لگانے پر بھی غور کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اس ملاقات میں پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ بھی دیا جائے گا ۔ پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔

بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔یہ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی ۔یہ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کراے گی۔اس کے علاوہ چین کی یہ کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی،اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیر علی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اے آئی فورس کی شراکت سے ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہو گی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ہر شعبے میں جدت لانے پر کاربند ہے۔ان نے کہا کہ بیجنگ اے آئی فورس سے معاہدہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button