پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی کے لیے امریکہ میں خاص عشائیہ
امریکہ میں وفاقی وزیرداخلہ کے اعزاز میں اراکین کانگریس نے وفاقی وزیر کو عشائیہ دیا ،یہ عشائیہ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی جانب سے دیا گیا

واشنگٹن (کھوج نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جوان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں ۔امریکہ میں وفاقی وزیرداخلہ کے اعزاز میں اراکین کانگریس نے وفاقی وزیر کو عشائیہ دیا ۔وفاقی وزیر کو عشائیہ کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی جانب سے دیا گیا۔اس عشائیہ میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔اس عشا ئیہ میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کی اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔