پاکستان
کرپٹ اہلکاروں کی موجیں ختم ،صوبائی کابینہ کا بڑا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایل ڈی اے حکام کی شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کی نجی ہاؤسنگ کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کی منظوری دے دی ہے

لاہور (کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ایل ڈی اے حکام کی شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کی نجی ہاؤسنگ کے معاملات میں مداخلت سے روکنے کی منظوری دے دی ہے۔اب ایل ڈے اے اہلکار ان نجی ہائوسنگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکیں گے۔اب لاہور ڈویژن کی حدود میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے معاملات محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی کر دیے گئے ہیں۔
گزشتہ برس سابق نگران صوبائی کابینہ نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کے لینڈ یوز کنورژن اور بلڈنگ پلان کا اختیار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دیا تھا۔سابق نگران پنجاب حکومت نے عام انتخابات تک لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہی لاہور ڈویژن میں پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلق معاملات دیکھنے کی منظوری دی تھی۔