پاکستان
سرکاری ملازمین کی ترقی اب کیسے ہو گی؟حکومت کا بڑا اعلان
وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کیلئے نئے معیارات اپنانے اور اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اورترقیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے سر کاری افسروں کی کارکردگی جا نچنے کے لیے نئے نظام کے تحت افسران کی سالانہ رپورٹس( PERS) کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جا ئے گا تاہم افسروں کا انتخاب غیر معمولی کارکردگی ( High Performance) کی بنیاد پر میرٹ پر اور شفاف طریقے سے کیا جا ئے گا، یعنی اعلی کارکردگی دکھاؤ،بونس اورترقیاں پاؤ،اس ریوارڈسسٹم کو متعارف کرنے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
اس نظام کا مقصد اعلی کا کردگی دکھانے والے افسرؤں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر وفاقی حکومت یعنی وفاقی سیکر ٹریٹ کی کا کردگی بہتر ہوگی ، نئے نظام کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام ایک خصوصی کمیٹی کو سونپا گیا ہے جو نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی سر براہی میں تشکیل دی گئی ہے۔



