زراعت میں وزیر اعلی پنجاب کی حیران کن پالیسیوں کے ثمرات
پنجاب میں کھاد کے استعمال میں اضا فہ ہوا ہے اور کھاد کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے ،وزیر اعلی کسان کارڈ سے اب تک پانچ لاکھ کسان اس کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی گئی ۔اس جائزہ رپورٹ میں پنجاب میں کھاد کے استعمال میں اضافے کی تصد یق کی گئی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں یوریا کی فرو خت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جائزہ رپورٹ میں یہ بھی بتا یا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی مدد سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ بھی دیکھا گیاہے ۔ جائزہ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں اس مدت کے دوران کمی دیکھی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔ ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کا عمل جاری ہے ۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیارہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔اب تک پانچ لاکھ 30 ہزارکسانوں نے وزیر اعلی کسان کارڈ حاصل کر دیا ہے جس سے وہ مختلف اقسام کے ریلیف لے رہے ہیں،جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ پنجاب میں ساڑھے سات لاکھ کاشت کاروں کو کسان کارڈ ملیں گے ۔



