پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہباز شریف کے مستقبل دائو پر لگ گیا

پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ن لیگ سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹیاں تحلیل کردیں،ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دیدیا گیا،

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں جس کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ، کتنی دیر وزیراعظم رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ن لیگ سے مذاکرات کرنے والی تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں،ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دیدیا گیا، صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں پنجاب کے ارکان نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ارکان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر تفصیلی غور کیا اور کہا کہ حکومت کی پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button