پاکستان

ملک ریاض کا دبئی چھوڑنے کا فیصلہ، کس ملک جائیں گے؟ نام سامنے آگیا

ملک ریاض کو گرفتاری کا خوف، دبئی چھوڑ کر یو کے جانے کی تیاری مکمل، پاکستانی حکومت اور یو اے ای کے تعلقات اچھے ہونے پر کسی اور ملک جانے کی پلاننگ کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) بحریہ ٹائون کے چیئرمین اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے گرفتاری کے خوف سے دبئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اب وہ کس ملک جائیں گے؟ نام اور تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف احتساب بیورو (نیب) کی پریس ریلیز کے بعد بحریہ ٹائون کے چیئرمین نے دبئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک ریاض گرفتاری کے خوف سے دبئی چھوڑ کر یو کے جانے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں کیونکہ پاکستانی حکومت کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اچھے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے دبئی چھوڑنے کی پلاننگ کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button