وزیر اعلی پنجاب کا بےگھر افراد کے لیے اپنی چھت سیکم کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعلی مریم نواز نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا مکمل کرنے کی ہدایت کی

لاہور(کھوج نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں 3اور 5مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی نے عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی کی تشکیل بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے حکام کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ بھی دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے ہیں ،2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی ہے ۔بریفنگ میں بتا یا گیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت4841گھر زیر تکمیل ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پروزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد7لاکھ28ہزارسے بڑھ چکی ہے ۔
