پاکستان
نئے نوٹ کب مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گئے ؟گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
رواں سال کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ میں جاری کر دیں گے اور نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے:گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(کھوج نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ میں جاری کر دیں گے اور نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے اور 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا ، تاہم پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکلویشن میں آجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔



