پاکستان

کرم کی ضلعی انتظامیہ کا کے پی کے حکومت سے کروڑوں روپے کا مطالبہ

بگن میں 700 دکانوں اور 300 سے زیادہ گھروں ' 2 پیٹرول پمپس، 12 گاڑیاں اور 200 جانوروں کو بھی نقصان پہنچا' 60کروڑ روپے کا ہرجانہ بھرا جائے : کرم

پشاور (کھوج نیوز) کرم کی ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا (کے پی کے ) حکومت سے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیوں کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی کرم نے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ بگن میں 700 دکانوں اور 300 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا، 2 پیٹرول پمپس، 12 گاڑیاں اور 200 جانوروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نقصانات سے متعلق کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں ڈی سی کرم، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل ہیں، کمیٹی نقصانات کی تصدیق، رقوم کی تقسیم اور دیگر معاملات دیکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button