امریکہ کی جانب سے امدادی پروگرام پر بندش، پاکستانی حکومت کا ردعمل، عوام کو نیا لالی پاپ
امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (کھوج نیوز) امریکہ کی جانب سے 90روز کے لئے امدادی پروگرام بند کرنے کے اعلان پر پاکستانی حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد عوام کو ایک نیا لالی پاپ دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کا کہنا تھا امریکا نے 90 روز کے لیے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، امید ہے کہ یہ امدادی پروگرام جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مراکش میں کشتی کے حادثے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، حادثے میں 22 افراد زندہ بچے ہیں۔ شفقت علی نے کہا کہ باقی لاشوں کی شناخت کا عمل پیچیدہ ہے، مراکش حکومت اس متعلق ہماری مدد کر رہی ہے، یہ ایک نازک معاملہ ہے، اس پر غلط معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئے ہوئے امریکا کے وفد کے دوریکو وزارت خارجہ ہینڈل نہیں کر رہی، یہ دورہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے معمول کے دوروں کا حصہ ہے۔