پاکستان

ڈی سی لاہور ان ایکشن، کلین مشن کے د ورے، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی

شہر بھر میں صفائی صورتحال میں بہتری لائی جائے اور صفائی کا اصل مقصد لاہور کلین مشن کو کامیاب بنانا اور شہریوں کو پاک ماحول فراہم کرنا ہے: ڈی سی لاہور سید موسی رضا

لاہور(کھوج نیوز) ڈی سی لاہور ان ایکشن، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر علی الصبح ہی فیلڈ میں نکل گئے اور کلین مشن کے سلسلے میں تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت میں صفائی کے نظام کو نہ صرف بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ اس کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین ضلع بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کے بی کالونی، روحی نالہ میں صفائی اقدامت ، چاچو والی نزد نوازشریف انٹر چینج جھگیوں کے انخلاء کا بھی جائزہ لیاجبکہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو واضح ہدایات جاری کیں شہر بھر میں صفائی صورتحال میں بہتری لائی جائے اور صفائی کا اصل مقصد لاہور کلین مشن کو کامیاب بنانا اور شہریوں کو پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ لاہور شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی اور بہترین ضلع بنانا چاہتا ہوں، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا مختص جگہوں پر رکھنے کے لیے آگاہی مہم کو فروغ دیا جائے اور واسا حکام واسا حکام روحی نالہ کی صفائی یقینی بنائیں، کوتاہی نہ کریں، مکینوں کو گندگی، بدبو اور تعفن زدہ ماحول سے نجات دلانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایم سی ایل ریگولیشن ونگ بینرز، اسٹریمرز و پوسٹرز کو فی الفور اتروائیں، شہر کے حسن کو نمایاں کرنے کے لئے تمام ادارے ملکر کام کریں۔ سید موسی رضا کا مزید کہنا تھا کہ چاچو والی نزد نواز شریف انٹرچینج پر جھگیوں کے انخلا کے بعد صفائی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر سے جھگیوں کا خاتمہ اور خانہ بدوشوں کو منتقل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button