پاکستان
پولیس افسر کا شہری پر تشدد، مریم نواز کا حکم، محکمہ پولیس کی دھجیاں اڑ گئیں
پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی، مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے' تشدد کی فوٹیج دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) پولیس افسر کی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دبنگ حکم دے دیا جس کے بعد محکمہ پولیس سمیت تشدد کرنے والے پولیس افسر کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہری پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ناصرف پولیس افسر کو معطل کر دیا بلکہ اس کی گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں ہوتی، مجھے اپنے ہر شہری کی عزت نفس کا احساس ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی اور تشدد کی فوٹیج دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔



