پاکستان
صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کے لیے اہم پیغام
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز )صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا سراہا ۔وزیراعظم اور صدر نے ان آپریشنز میں 10 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔