پاکستان

خوارجی کے خلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین' قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے ان کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button