پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا ، وزیر اعظم نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی

کوئٹہ(کھوج نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا ہے ۔جس میں وزیر اعظم کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نے قلات و بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی ۔.

وزیرِ اعظم نے زخمیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ،وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور قربانی کے جذبے سے سرشار آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے.۔جب تک قوم کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت و شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔بلوچستان کے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button