پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ نے موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دیدی

دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا

اسلام آباد (کھوج نیوز) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے موسمیاتی عدالت کے قیام کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی چینلجز کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہو گا، موسمیاتی عدالت کے قیام کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کو کلائمٹ چینج اتھارٹی اور کلائمٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مائیکرو اکنامک محاذ پر اہم پیشرفت کی ہے، معاشی استحکام کے لیے 2 اہم مسائل ہیں، ایک آبادی کا تیزی سے بڑھنا اور دوسرا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا،گرین کلائمٹ فنڈز کے لیے غور کررہے ہیں، ہمیں فنانسگ کے ساتھ استعداد کار بھی بڑھانی ہو گی۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے کہا کہ ہم عمارتوں کو سولر پر لے جا رہے ہیں تاکہ کے پی کو گرین صوبہ بنائیں، صوبے کے لیے مزید گرین پراجیکٹ لارے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھا کہ گرین پاکستان کی طرف جانا ہوگا، اس میں تاخیر نہیں کرسکتے، اڑان پاکستان پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی بھی شامل ہے، ہمیں دوسروں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کو لیڈ لیکر مثال قائم کرنا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button