پاکستان

نجکاری کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف کا سخت ہدایات نامہ، افسران کی دوڑیں

پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے' ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے، نجکاری کے عمل میں کسی قسم کا تعطل ناقابل قبول ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے معاملے پر سخت ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور سب اپنی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید ضیاع کی اجازت نہیں دوں گا، ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پالیسی اقدمات اور سہولت فراہم کرنا ہے، بروقت ضروری اصلاحات سے معیشت کی بہتری کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button