پاکستان

کتنے بی ایچ یوز کی مریم نواز کی ہدایت پر ری ویمپنگ کی گئی؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

243بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور مریم نواز کلینکس کی مکمل ری ویمپنگ کی گئی ہے:صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ

لاہور (کھوج نیوز ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے مکمل ہونے والے بنیادی مراکز صحت، مریم نواز کلینکس اور رورل ہیلتھ سنٹرز کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے حوالے کر دیاہے۔اس پر بات کرتے ہو ئے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے 243 بی ایچ یوز، آر ایچ سی اور مریم نواز کلینکس کو حوالے کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ 243بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور مریم نواز کلینکس کی مکمل ری ویمپنگ کی گئی ہے ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور ، ملتان، خانیوال، چکوال، حافظ آباد، لودھراں، ساہیوال اور شیخوپورہ اضلاع کے بی ایچ یوز شامل ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر 13 کلومیٹر شاہراہ پر کارپٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد تکمیل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا ان منصوبوں سے بیس لاکھ لوگوں کو فائد ہ ہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button