پاکستان
پی ٹی آئی کارکنان کی آرمی چیف سے انوکھی فرمائش
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن نے مینڈیٹ چور ،فارم 47نا منظور ،مریم چورنی اور گولی کیوں چلائی کے نعروں کی وال چاکنگ کی گئی ہے

لاہور (کھوج نیوز )لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے لاہور میں کینال روڈ میں کیمپس انڈر پاس کے نیچے مینڈیٹ چور ،فارم 47نا منظور ،مریم چورنی اور گولی کیوں چلائی کے نعروں کی وال چاکنگ کی گئی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے اس کے پیچھے کون لوگ شامل ہیںان کا پتا تو نہیںچل سکا لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے اس طرح کے نعرے پا کستان تحریک انصاف کی ہی جماعت استعمال کرتی ہے ۔ْانتظامیہ کا کہنا ہے اس کے اوپر ابھی تشویش جاری ہے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وہاں پولیس اہلکار کا کھوج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہناتھا ابھی ہم سی سی ٹی وی فو ٹیج دیکھ رہے ہیں ملوث افراد کی جلد گرفت کی جائے گی ۔
