وزیر اعلی پنجاب کا دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ،اس مرحلے میں کتنی شادیاں کروائی جائیں گی ؟
پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کاآغاز کیا جارہا ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں دھی رانی پروگرام کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کاآغاز کیا جارہا ہے ۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن او رانکے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑو ں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ۔دھی رانی پروگرام کے تحت دولہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے ۔