پاکستان

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا اجلاس، خواجہ سلمان رفیق نے بڑا اعلان کر دیا

الحمدللہ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 2150 سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں: وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

لاہور (کھوج نیوز) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال لاہور میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا جس میں بڑا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس پروگرام کے حوالہ سے تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈ بیک لیا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ الحمدللہ لانچنگ سے اب تک چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 2150 سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں اور چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بچوں کے ہارٹ سرجری پروگرام کے پورے نظام کی شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ڈاکٹر محمد عدنان خان، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان اور وڈیو لنک کے ذریعے شرکا نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button