پاکستان
جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سے قانونی امور کی ذمہ داری واپس
ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آبادہائی کورٹ کے قانونی امورکے جج مقرر 'جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے قانونی ونگ کے امور سپروائز کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سے قانونی امور کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آبادہائی کورٹ کے قانونی امورکے جج مقرر کردیے گئے۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے قانونی ونگ کے امور سپروائز کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کوفوری طور پر قانونی امورکا جج مقرر کیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔