پاکستان

ملک میں نئے الیکشن،نواز شریف کی حکمت عملی سامنے آگئی

سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشا ف کیا ہے کہ ملک میں آئندہ کچھ ماہ میں نئے الیکشن ہو سکتے ہیں جس کی تیاری میاں نواز شریف نے پنجاب میں شروع کر دی ہے

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں آئندہ کچھ ماہ میں نئے الیکشن ہو سکتے ہیں جس کی تیاری میاں نواز شریف نے پنجاب میں شروع کر دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں میاں نواز شریف نے پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کی شرو عات کر دی ہے کیوںکہ ان کا خیال ہے کہ اگر آنے والے وقت میں اچانک الیکشن کا اعلان ہو گیا تو ن لیگ اس کے لیے تیا ر نہیں ہے ۔ جس کی تازہ مثال میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازاور رانا ثنا اللہ کی مسلم لیگ ن کے مختلف ایم پی ایز سے ملاقات کی صورت میں سامنے آئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاشی سال ختم ہو رہا ہے اور نئے سال پر فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے جس کے لیے ابھی سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button