پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیر اعلی نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب کا انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اوردہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ سر زمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کہ اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ انتہاپسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button