پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر آمد

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر آمد ہوئی ، ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

کراچی (کھوج نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر آمد ہوئی ۔ ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد شمریز نے رینجرز ہیڈکوارٹر پہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا رینجرز کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔ وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یاد گارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا ء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ملک کی سالمیت، امن ،ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ شہدا ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button