نواز شریف کی سیاست میں انٹری، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا
زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے' معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں: نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاست میں ایک بار پھر انٹری، آتے ہی پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔
اراکین اسمبلی نے نواز شریف کوملکی ترقی کی علامت اور ضمانت قرار دیا ،اور کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پرریاست کے مفادات کو ترجیح دی۔سابق وزیراعظم نے کہا بیایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر ہسنتے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے۔