پاکستان
ترکی کی خاتون اوّل شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں آبدیدہ
آصفہ بھٹو کا تعارف پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی کہہ کر کروا گیا تو ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے کہا کہ یہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے دورہ پر آئی ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں آبدیدہ ہو گئیں ، خاتون اوّل نور خان ایئر بیس پر محترمہ شہید کی یاد کر کے آبدیدہ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر استقبال کے موقع پر آصفہ بھٹو کا تعارف پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیٹی کہہ کر کروایا گیا تو جس پر ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی ہیں جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سمیت صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر سینئر رہنماء بھی موجود تھے ۔