پاکستان

آئی ایم ایف مشن کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقا ت کا فیصلہ

آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر تین بجے بلالیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے دورہ پر آئے آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، یہ ملاقات کتنے بجے ہو گی اس حوالے سے ٹائم بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی تھی اور اعلی سطح پر عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن کی تنظیمِ نو کے بارے میں بتایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button