پاکستان

پاکستان کا بڑا شہر دھماکے سے لرز اٹھا ،9افراد جاں بحق

بلوچستان ہرنائی میں کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں

کوئٹہ (کھوج نیوز )کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں سوات کے 9 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہرنائی شاہراہ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 9 مزدور جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہیابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button