پاکستان
چوتھا خط، نئی امید؟ عمران خان کا آرمی چیف سے ناامید ہونے کے بعد چوتھا خط کس کو لکھنے کا ارادہ
کھوج نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان اب چوتھے خط لکھنے کی تیاری میں ہیں ،ذرائع کے مطابق عمران خان یہ خط سیکرٹری یواین کو لکھنے جا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)کھوج نیوز کے ذرائع کے مطابق عمران خان اب چوتھے خط لکھنے کی تیاری میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اب کی بار جو خط لکھنے جا رہے ہیں وہ پہلے تین سے مختلف ہو گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ آرمی چیف کے خط نہ ملنے کے رد عمل کے بعد بھی عمران خان نے چوتھا خط لکھنے کی تیاری میں ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان اب چوتھا خط سیکرٹری یواین کو لکھ رہے ہیں اس کے لیے یہ خط پہلے ان کو دیا جائے گا اور اس کے بعد اس کو میڈیا میں ریلیز کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا عمران خان کا یہ خط بھی کچھ اثر ڈالے گا یا نہیں۔



